ایکنا نیوز- کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں آر پی او راولپنڈی ، کمشنر ، ڈی سی او اور چاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال کے ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے لئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ، سیکورٹی صورتحال ، نفری کی تعداد اور دیگر اقدامات کے حوالے بات چیت کی گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن کے شہروں کے داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں بنائی جائیں گی ، محرم کے دنوں میں 36علما ء کے داخلے پر بھی پابندی بھی لگا دی گئی ہے۔