پاکستان؛ سانحہ منی کے ذمہ داروں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی

IQNA

پاکستان؛ سانحہ منی کے ذمہ داروں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی

9:05 - October 17, 2015
خبر کا کوڈ: 3386147
بین الاقوامی گروپ: علامہ ڈاکٹر فخر الدین کی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ

ایکنا نیوز- مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دنیا کچھ بھی کہہ لے اور حقائق کو چاہے کتنا مسخ کیا جائے مگر تاریخ منی واقعہ کے ذمہ داروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ 
بیان میں معروف عالم دین علامہ ڈاکٹر فخر الدین کی اس واقعے میں شہادت پر رنج و غم کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ اس نامورعالم کی شہادت سے پاکستانی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔
بلاشبہ عوام انکی رہنمائیوں سے استفادہ کرکے دنیا و آخرت کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ کئی دن لاپتہ رہنے کے بعد علامہ فخر الدین کی شہادت کی خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

ٹیگس: شہاد ت ، فخر ، الدین ، حج ، منا ، تاریخ
نظرات بینندگان
captcha