اسپینش کلب «والنسیا» کے مسلمان فٹبالر کا شراب بوتل پر اعتراض

IQNA

اسپینش کلب «والنسیا» کے مسلمان فٹبالر کا شراب بوتل پر اعتراض

8:03 - October 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3386782
بین الاقوامی گروپ: والنسیا فٹبال کلب کے کھلاڑی «اشکودران مصطفی» نے پریس کانفرنس ٹیبل پر پڑے شراب بوتل کو اٹھانا چاہا توکلب زمہ داران رکاوٹ بنے

ایکنا نیوز-اطلاع رساں ادارے  «thesportbible»، کے مطابق جرمن ڈیفینڈر اور والنسیا فٹبال کلب کے نامور کھلاڑی  «اشکودران مصطفی»نے پریس کانفرنس ٹیبل پر پڑے شراب بوتل پر اعتراض کرتے ہوئے اسے اٹھانا چاہا تو کلب زمہ داران نے آگے بڑھ کو اسے روک دیا
کلب کے مطابق «Estrella» نامی شراب کمپنی سے اسکا معاہدہ ہے کہ ہر پریس کانفرنس کے دوران اس کمپنی کی شراب بوتل کا رکھنا ضروری ہوگا اور کسی کھلاڑی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس کام میں مداخلت کرے۔

«اشکودران مصطفی» کے مطابق اسلامی تعلیمات کے رو سے ایسا کام درست نہیں اور وہ اسکے حق میں نہیں ۔ مگر کلب کا کہنا ہے کہ مصطفے کلب قوانین پر عمل درآمد کے پابند ہے۔
مختلف قانون دانوں کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی کو اسکے عقیدے کے خلاف عمل پر مجبور کرنا بھی خلاف قانون اور نادرست ہے۔

3386711

نظرات بینندگان
captcha