عاشورہ محرم پر 23 اور24 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

IQNA

عاشورہ محرم پر 23 اور24 اکتوبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

8:44 - October 23, 2015
خبر کا کوڈ: 3392810
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 23 اور 24 اکتوبر بروز جمعہ اور ہفتہ ملک بھر میں عاشورہ محرم کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی۔ دونوں دن ملک بھر میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، صنعتی یونٹس اور مالیاتی مراکز بند ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ وزارت داخلہ نے 10 محرام الحرام کو کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سندھ اور پنجاب میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

 

نظرات بینندگان
captcha