ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «سمرنیوز»،کے مطابق سعودی عرب کے مالدار شہزادہ ولید بن طلال نے ایران کے اثرات کو روکنے کے لیے سعودی عرب سے سیاسی پالیسی کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا
انہوں نے فلسطینیوں کے مقابلے میں اسرائیل کے اقدامات کی حمایت کی اور اس غاصب حکومت سے ملٹری الاینس کو بھی ضروری قرار دیا
انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال بگڑ رہی ہے اور سعودی حکومت اس وقت موت اور زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلسطینی پالیسی سے ایران سعودی حکومت کو گرانا چاہتا ہے
انہوں نے کہا کہ ہر قسم کی فلسطینی مزاحمت کو روکا اور اسرائیل کو کمزور کرنے والی ہر تحریک کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔