ایکنا نیوز- نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے سربراہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ کربلا کے زخم سے اب تک خون جاری ہے اور مسلمانوں کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ اس واقعے کو فراموش کرسکے
انہوں نے لکھا ہے کہ تاج و تخت کے لیے ایسے وحشی لوگ موجود ہیں جنکو انسانیت کے ماتھے کا داغ قرار دیا جاسکتا ہے یہ لوگ کبھی فرعون، کبھی نمرود اور کبھی یزید کی شکل میں نمودار ہوتے ہیں
باغچهلی کا کہنا ہے کہ تلخ حقیقت یہ ہے کہ آج بھی ان جیسے مظالم میں اضافہ ہورہا ہے اور ان حالات میں ضرورت ہے کہ امام حسین(ع) کے نقش قدم پر استقامت اور شجاعت کا مظاہرہ کیا جائے۔
انکا کہنا تھا کہ دو ہی راستے ہیں یا تو یزید کی لائن میں کھڑے ہوکر فتنوں کی حمایت کی جائے یا پھر حسینیوں میں شامل ہونا چاہیے اور عاشورا کا یہ پیغام ہے کہ سب کو سوچنا چاہیے کہ وہ کس کے ساتھ ہے اور خدا سے یہ دعا ہے کہ وہ ہمیں ظالموں کی صف سے دور رکھے۔