ڈائریکٹر اسلامی مرکز فرینکفرٹ:لادینیت سے جنگ امام حسین(ع) کے قیام کا مقصد تھا

IQNA

ڈائریکٹر اسلامی مرکز فرینکفرٹ:لادینیت سے جنگ امام حسین(ع) کے قیام کا مقصد تھا

14:39 - October 31, 2015
خبر کا کوڈ: 3422831
بین الاقوامی گروپ: حجت‌الاسلام والمسلمین محمود خلیل‌زاده نے قیام امام حسین (ع) کے مقاصد پر خطاب میں کہا کہ رسول اکرم (ص) کی زحمتوں کو ضائع ہونے سے بچانا اور معاشرے میں دین مخالف امور کے فروغ کو روکنا امام کے قیام کا اہم مقصد تھا

ایکنا نیوز- فرینکفرٹ مرکز کے امام حجت‌الاسلام والمسلمین محمود خلیل‌زاده نے جمعے کی نماز میں خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں لادینیت کے فروغ کو روکنا اور رسول اکرم  (ص) کی زحمتوں کو ضایع نہ ہونے دینا قیام امام کا مقصد تھا
انہوں نے کہا : معاشرے میں امن کی جگہ جنگ، خرافات کا فروغ اور قومی تعصبات کو ابھارنا ، قرآن مجید کی من پسند تفسیر اور اسلامی افکار کو تباہ کرنا ایسے عوامل میں شامل ہیں جنکے خاتمے کے لیے امام کو قیام کرنا پڑا
اسلامی مرکز کے ڈائریکٹر نے تقوی اور پرہیز گاری پر تاکید کرتے محرم کے  دوران بعض اسلامی ممالک میں جلوس عزا پر حملوں کی بھی مذمت کی اور ان اقدامات کوظالم اور لادین معاشرے کی خاصیتوں میں سے قرار دیا۔

3421724

نظرات بینندگان
captcha