آج تہران ،امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

IQNA

آج تہران ،امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا

14:36 - November 04, 2015
خبر کا کوڈ: 3443592
بین الاقوامی گروپ:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا دن منایا جارہا ہے،

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آج ایرانی طلباء 13 آبان کا دن جوش و خروش اوو جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں آج کے دن ایرانی طلباء نے تہران میں امریکہ کے (سفارتخانہ)  جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کرکے کئی امریکی جاسوسوں کو گرفتار کرلیا تھا جن میں درجنوں جاسوس سفارتکاری کے لباس میں تھے۔ ایران بھر میں اس دن کو عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلے کے دن کے نام سے منایا جاتا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی سامراجی طاقتوں کے ساتھ مقابلہ کا دن منایا جوش و ولولہ کے ساتھ منایاجارہا ہے، آج پورا ایران امریکہ مردہ باد کے نعروں سے گونج رہا ہے۔

تہران میں آج طلباء نے امریکہ کے (سفارتخانہ ) جاسوسی کے اڈے کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔طلباء کے ہمراہ پارلیمنٹ کے کئی نمائندے اور سیاسی اور سماجی کارکن بھی موجود تھے۔

1859334

نظرات بینندگان
captcha