ایکنا نیوز- نو نومبر یوم ولادت شاعر مشرق علامہ اقبال پر کویٹہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں سیمینار بعنوان " وحدت اسلامی افکار اقبال میں" منعقد کیا گیا ۔
سیمینار سے خطاب میں مقررین فلسفہ اقبال پر رروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے فلسفہ پرعمل کی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ مقررین کا کہناتھا کہ علامہ اقبال کی سوچ کا منبہ و مخرج قرآن اور حضرت محمدﷺ کی زندگی ہے۔
سیمینار سے خطاب میں دانشوروں نے امت میں وحدت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حکیم امت علامہ اقبال کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے نجات دلایا جا سکتا ہے
مقررین کے مطابق حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے جس مملکت کا خواب دیکھا تھا وہ آج تک ادھورا ہے۔ اقبالؒ نے مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بننے کا سبق دیا، اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا مگر آج تک افکار اقبال سے ہم نا آشنا ہیں ۔
اس سیمینار میں خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ ، ایرانی سفارت کار اور شیعہ – سنی علما اور دانشوروں کے علاوہ مختلف شعبہ جات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔