ایکنا نیوز- روزنامہ «NL Times»،کے مطابق اسلام مخالف تنظیم " پگیڈا" کے متعددمظاہروں کے بعد پولیس نے بتیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے
گرفتار افراد میں پگیڈا کے حامی اور مخالف دونوں شامل ہیں جو مظاہروں کےدرمیان آپس میں الجھ پڑے تھے اور پولیس کو صورتحال سنبھالنے کے لیے مداخلت اور گرفتاری کرنا پڑی
ہالینڈ کے شہر اوترخت کے علاقے «هوگلاندس پارک» میں مظاہرہ کیا گیا جسمیں پگیڈا کے حامیوں نے یورپ میں مسلمانوں کی آمد کی مخالفت کی اور اسلام مخالف نعرے بھی لگائے
مظاہرین نے توہین آمیز خاکے بھی ہاتھوں میں اٹھایے تھے جسکی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوئی اور پولیس گرفتاری پر مبجور ہوئی
اوترخت شہر کے مئیر «یان فان زانن» اس سے پہلے بھی پگیڈا کے مظاہروں کی درخواست رد کرچکا ہے۔