ٹارگٹ کلنگ اور مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان

IQNA

ٹارگٹ کلنگ اور مجرموں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کا اعلان

7:18 - November 11, 2015
خبر کا کوڈ: 3446899
بین الاقوامی گروپ:سانحہ چھلگری اور جیکب آباد کے مجرموں کی عدم گرفتاری اور حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف احتجاج میں اہل سنت، سکھ اور ہندو برادری کی بھی شمولیت کا اعلان

ایکنا نیوز- شیعہ ٹارگٹ کلنگ، چھلگری اور جیکب آباد کے مجرموں کے خلاف عدم کاروائی اور حکومتی وعدہ خلافیوں کے خلاف چوبیس نومبر کو جیکب آباد اور شکارپور سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگا جس میں خانوداہ شہداء اورسیاسی لیڈروں کے علاوہ ہندو، سکھ اور عیسائی برادری بھی شریک ہوں گی۔
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکریٹری اور تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ متعدد واقعات کے باوجود حکومت خاموش ہے اور دہشت گردوں کے ٹرینینگ کیمپس پر چشم پوشی سے کام لے رہی ہے لہذا مجبور احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا ہے کیونکہ آپریشن ضرب عضب کے باوجود شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha