پیرس واقعے کا رد عمل ؛ اسپین میں مسجد نذر آتش

IQNA

پیرس واقعے کا رد عمل ؛ اسپین میں مسجد نذر آتش

12:41 - November 16, 2015
خبر کا کوڈ: 3453205
بین الاقوامی گروپ: اسلام مخالف مہم میں ڈون بنیٹو شہر کی مسجد کو شر پسندوں کی جانب سے آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا

ایکنا نیوز- شفقنا نیوز کے مطابق جرمن میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس واقعے کی آڑ میں مسلم مخالف مہم شروع کیا گیا ہے اور اس حوالے سے گذشتہ روز اسپین کے شہر ڈون بیٹو میں مسجد کو شر پسند عناصر کی جانب سے آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اسپین شہر کے میر کے مطابق ڈون بنیٹو مسجد کو آگ لگانے کا واقعہ پیرس واقعے کا رد عمل ہوسکتا ہے
اسپین میں مسلم سوشل ورکر محمد کتابی کا کہنا ہے کہ یہاں کے پانچ سو مسلمان آبادی دیگر مقامی غیر مسلم آبادی کا حصہ ہے اور جس نے بھی یہ قدم اٹھایا ہے اس نے درست کام کا انتخاب نہیں کیا ہے
واقعے کے فورا بعد فایر بریگیڈ کا عملہ پہنچ گیا  اور آگ بجھا دی گئی مگر مسجد کے مین دروازے کو نقصان پہنچا ہے البتہ جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

3451695

ٹیگس: مسجد ، آتش ، اسپین ، واقعہ ، پیرس
نظرات بینندگان
captcha