بین الاقوامی گروپ: المصری الیوم،نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی تحریک فلسطین کے نمایندوں کا کہنا ہے کہ صھیونی پولیس نے انہیں کہا ہے کہ اسلامی تحریک فلسطین کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
اسلامی تحریک فلسطین کے دیگر کئی شعبوں کو باخبر کیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں۔
اس حکمنامے کے بعد اسرائیلی پولیس نے مختلف علاقوں میں اس تحریک سے وابستہ دفاتر اور اداروں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے۔