پیرس حملے کے بعد؛ مسلمان، یهودی اور عیسائی نمائندوں کا ناٹنگھم میں اجلاس

IQNA

پیرس حملے کے بعد؛ مسلمان، یهودی اور عیسائی نمائندوں کا ناٹنگھم میں اجلاس

7:37 - November 18, 2015
خبر کا کوڈ: 3453934
بین الاقوامی گروپ: حالیہ پیرس واقعے کے بعد اسلام فوبیا کی لہر میں شدت آنے کے بعد مختلف مذاہب کے اسکالروں کی جانب سے ہم آہنگی کے لیے نشست کا اہتمام

ایکنا نیوز- روزنامه «ناٹنگهام پوسٹ»، کے مطابق مختلف مذاہب کے اسکالرز کی نشست میونسپل ہال میں منعقد ہوئی اور مذاہب میں ہم آہنگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا
میونسپل کمیٹی ہال میں اس سے پہلے بھی سینکڑوں لوگوں نے ایک اجتماع میں شرکت کرکے مذاہب میں وحدت اور ہم آہنگی کا مظاہرہ اور مطالبہ کیا
مختلف مذاہب کے نمائندوں نے کہا کہ اس واقعے کے بعد مذاہب میں اتحاد اور ہم آہنگی میں مزید بہتری لانے کی  ضرورت ہے
اسلامی مرکز اور برطانیہ میں ناٹنگھم مسجد کے امام سجاد محمد نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دانشوروں کی شجاعت اور اتحاد کے لیے کوشش قابل قدر ہے
انہوں نے کہا کہ ہم باہمی محبت سے اس شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے
یہودی رہنما تانیا ساخنوویچ نے شدت پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ مذہبی طبقوں میں فاصلے پیدا کرانا چاہتے ہیں

مسیحی نمایندے پل ویلیامز نے پیرس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف اقوام اور مذاہب میں مشترکہ مقاصد اور امن ومحبت کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔

3453829

نظرات بینندگان
captcha