بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور بی این پی رہنماؤں کو پھانسی

IQNA

بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور بی این پی رہنماؤں کو پھانسی

14:28 - November 22, 2015
خبر کا کوڈ: 3455707
بین الاقوامی گروپ:بنگلہ دیش میں 1971 میں آزادی کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے مزید دو عوامی رہنماؤں کو پھانسی دے دی گئی

ایکنا نیوز-جن 2 رہنماؤں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں بنگلہ دیش کی سب سے بڑی مذہبی پارٹی جماعت اسلامی کے اہم ترین رہنماء 67 سالہ علی احسان محمد مجاہد اور حزب اختلاف کی بڑی جماعت بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنماء 66 سالہ صلاح الدین قادر چوہدری شامل ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق دارالحکومت میں ڈھاکہ سینٹرل جیل کے سینئر سپرینٹنڈنٹ محمد جہانگیر کبیر کے مطابق دونوں افراد کو رات کے 12:45 پر پھانسی دی گئی۔


خیال رہے کہ جماعت اسلامی کے دو رہنماؤں عبدالقادر ملا اور محمد قمر الزمان کو پہلے بھی 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے اور مختلف جرائم کے الزامات لگا کر پھانسی دی جا چکی ہے جبکہ علی احسان محمد مجاہد تیسرے رہنماء ہیں جن کو پھانسی دی گئی ہے۔

عبدالقادر ملا کو دسمبر 2013 اور محمد قمر الزمان کو 7 ماہ قبل اپریل 2015 میں پھانسی دی گئی تھی جبکہ جولائی 2013 میں جماعت اسلامی کے سابق امیر 90سالہ غلام اعظم کو 90 سال قید کی سزاء سنائی گئی تھی۔

1029620

نظرات بینندگان
captcha