ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «dalje.com»، کے مطابق ملبرن میں سینکڑوں افراد پر مشتمل گروپ نے اسلام مخالف مظاہرہ منعقد کیا جس کو روکنے اور حالات کو سنبھالنے کے لیے پولیس مداخلت پر مجبور ہوئی
روزنامه «هیرالڈ سان» کے مطابق پارک اور مسجد کے قریب کے علاقے میں مظاہرہ منعقد کیا گیا ۔ پولیس نے حالات کشیدہ ہونے کے پیش نظر مداخلت کی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا
اسلام مخالف گروپ « استرالیا وانٹ » اور «قومی وطن تحریک» کے زیر اہتمام مظاہرین مسلمانوں کے اخراج کا مطالبہ کررہے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ہالینڈ کے معروف اسلام مخالف سوشل ورکرگریٹ وایلدڈرز آسٹریلیا میں اسلام مخالف تحریک تیز کرنے پر سرگرم عمل ہے۔
دوسری جانب اگلے مہینے میں پہلی اسلامی پارٹی کا بھی رسمی طور پر اعلان ہونے والا ہے۔