آذربایجان؛ شیعہ مسجد پر مسلح پولیس کا حملہ

IQNA

آذربایجان؛ شیعہ مسجد پر مسلح پولیس کا حملہ

7:40 - November 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3457507
بین الاقوامی گروپ: نارداران سٹی میں واقع «بی‌بی رحیمه(س)» کے مزار کے ساتھ واقع مسجد میں نماز ظہرین کے وقت پولیس نے شیعہ مسجد کو خون میں نہا دی

ایکنا نیوز- قفقاز ثقافتی مرکز کے مطابق شیعہ مسجد میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں چار نمازی شہید و زخمی ہوگئے ہیں
شیعہ مسجد پر حملے اور فائرنگ کے بعد پولیس معروف شیعہ عالم دین حاجی طالع باقر زادہ سمیت چودہ افراد کو گرفتار کرکے ہمراہ لے گئی ہے

حملے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا
عینی شاہدین کے مطابق پولیس بھیس بدل کر مسجد کے اندر گئی اور آنسو گیس استعمال کرنے کے بعد فایرنگ شروع کردی
آزربایجان کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں  سیکورٹی فورس کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔


پولیس نے شیعہ عالم دین حجت‌الاسلام والمسلمین «ذوالفقار میکائیل‌زاده» کے مکان پر حملہ اور شعیہ عالم پر تشدد کے بعد انکو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکور شیعہ علما کے تعاون سے مسلح گروہ بنایا گیا ہے جو دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔

3457414

نظرات بینندگان
captcha