مشرقی سعودی عرب میں مظاہرہ

IQNA

مشرقی سعودی عرب میں مظاہرہ

16:40 - November 28, 2015
خبر کا کوڈ: 3457958
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے عوام نے آل سعود حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-اسکائی نیوز کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک دن میں پچاس سے زائد قیدیوں کو عنقریب ہی تختۂ دار پر لٹکائے جانے کے سعودی حکام کے فیصلے کے خلاف سیکڑوں شیعہ مظاہرین نے جمعے کو شہر عوامیہ میں ایک مسجد کے سامنے مظاہرہ کیا -

سعودی مظاہرین نے تمام سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا - رپورٹوں کے مطابق سعودی عرب کے مجاہد عالم دین شیخ نمر باقر النمر کے بھتیجے علی النمر کو، جنہیں صرف سترہ سال کی عمر میں گرفتار کرلیا گیا تھا، ان جملہ دسیوں افراد میں شامل ہیں کہ جنہیں عنقریب ہی پھانسی کی سزا دی جانے والی ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل سعود مخالف مظاہروں میں شرکت کے سبب، سعودی عرب میں پھانسی کی سزاؤں میں اضافے پر خبردار کیا ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں پھانسی کی سزاؤں میں اضافہ، اس بات کا باعث بنا ہے کہ یہ تنظیم شائع ہونے والی رپورٹوں کا سنجیدگی سے جائزہ لے-

واضح رہے کہ سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبارعکاظ نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ آل سعود حکام کے مطابق پچپن افراد کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے جرم میں عنقریب پھانسی کی سزا دے دی جائے گی -

201190

نظرات بینندگان
captcha