ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ «التفسیر» کے مطابق ،فلاحی تبلیغاتی تنظیم «النجاة» کے سربراہ عبدالله العجیل، کا کہنا ہے کہ قرآنی ریڈیو شیخ عبدالرحمن کی تفسیر کے حوالے سے قایم کیا گیا ہے
قرآنی نیٹ ریڈیو سینتیس زبانوں میں دستیاب ہے اور فلاحی فاونڈیشن کے مطابق جدید تقاضوں کے مطابق قرآنی تعلیمات کو پہنچانا اس ریڈیو کے قیام کا مقصد ہے
عـلامه عبد الرحمن السعدی کا تعارف
شیخ ابوعبدالله عبد الرحمن بنناصر بنعبدالله بن ناصر بن حمد آلسعدی، قبیلة بنی تمیم سے تعلق رکھتا تھا
صرف 10 کی عمر میں انہوں نے قرآن مجید حفظ کیا اور اسکے بعد کئی اہم کتابیں لکھی جنمیں الأدلة والقواطع والبراهین فی إبطال أصول الملحدین، بهجة قلوب الأبرار وقرة عیون الأخیار فی شرح جوامع الأخیار، التعلیق وکشف النقاب على نظم قواعد الإعراب، تیسیر اللطیف المنان فی خلاصة تفسیر القرآن، الدرة البهیة شرح القصیدة التائیة فی حل المشکلة القدریة، الدلائل القرآنیة فی أن العلوم النافعة العصریة داخلة فی الدین الإسلامی اور القواعد الحسان لتفسیر القرآن قابل ذکر ہے.
شیخ عبدالرحمن سعـدی کی قرآنی اور علم تفسیر کے حوالے سے خدمات نا قابل فراموش ہیں.