اٹلی ؛ غیر رجسٹرڈ مساجد بند کرنے کا فیصلہ

IQNA

اٹلی ؛ غیر رجسٹرڈ مساجد بند کرنے کا فیصلہ

7:02 - November 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3457992
بین الاقوامی گروپ: اٹلی کے وزیر داخلہ کے مطابق غیر رجسٹرڈمساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں نیوز ایجنسی  (عربی21) کے مطابق دہشت گردی کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب میں آنجلینو آلفانونے کہا کہ ملک میں موجود غیر رجسٹرڈ مذہبی مراکز اور مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ اٹلی میں چار مساجد اور آٹھ سو سے زائد اسلامی مراکز موجود ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر قانونی مراکز کو بند کردیا جائے
انکا کہنا تھا کہ مقامی کونسلوں کی جانب سے مساجد اور مراکز پر پابندی کے مطالبے کے حوالے سے مساجد اور مراکز رجسٹریشن میں سختی کی جاتی ہے جسکی وجہ سے بعض غیر قانونی مراکز بھی بنائے گیے ہیں۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ۲۰۰۱ سے اب تک متعدد دہشت گردانہ واقعات کی وجہ سے صورتحال خراب ہوچکی ہے لہذا اس حوالے سے سختی احتیاطی تدابیر انتہائی ضروری ہوگئی ہے۔


داعش اٹلی اور وٹیکن کو متعدد بارحملے کی دھمکی دے چکی ہے اور پیرس واقعے کے بعد سے اٹلی میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

3457749

ٹیگس: داعش ، اٹلی ، مساجد ، بند
نظرات بینندگان
captcha