اسلام تکفیریت کا مخالف ہے۔

IQNA

اسلام تکفیریت کا مخالف ہے۔

13:55 - November 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3458270
بین الاقوامی گروپ:ایرانی صدر کے خصوصی مشیر نے کہا ہے کہ اسلام تکفیریوں کی سرگرمیوں کا مخالف ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی-اقوام اور دینی اقلیتوں کے امور میں صدر مملکت کے خصوصی مشیر حجۃ الاسلام والمسلمین علی یونسی نے کہا ہے کہ ایران داعش کا مقابلہ کرنے میں سب سے آگے ہے اور ایران میں داعش کا ہمنوا کوئی گروہ نہیں ہے۔

یونسی نے پیرس کے حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ممالک دہشتگردی اور داعش کا مقابلہ کرنے کے دعویدار ہیں انہیں یقین نہیں آتا کہ وہ بھی ایک دن دہشتگردوں کی مذموم سازشوں کا شکار بن سکتے ہیں جبکہ ایران نے کئی برسوں قبل انہیں اس سلسلے میں وارننگ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کو بھرپور سنجیدگی سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنا چاہیے اور اس بات پر یقین کرنا چاہیے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش تمام ملکوں کے عزم و ارادے کے سامنے نہیں ٹھہر سکتا۔ حجۃ ا لاسلام والمسلمین یونسی نے مختلف ملکوں میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بارے میں کہا کہ اسلامو فوبیا اور ایرانو فوبیا کی جڑیں صیہونیت میں پیوست ہیں اور بڑے افسوس کی بات ہے کہ بعض مغربی حکومتیں اس سے متاثر نظر آتی ہیں۔

201221

ٹیگس: داعش ، تکفیری ، اسلام ، عزم
نظرات بینندگان
captcha