داعش کی بربریت کو کسی طرح بھی اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، یوسف رضا گیلانی

IQNA

داعش کی بربریت کو کسی طرح بھی اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، یوسف رضا گیلانی

14:04 - November 29, 2015
خبر کا کوڈ: 3458273
بین الاقوامی گروپ:سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما کا ''اسلام ٹائمز'' کو دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ حقیقت میں پاکستان میں داعش کا وجود نہیں لیکن پاکستان میں داعش کے ہمدرد بہت زیادہ ہیں

ایکنا نیوز-اسلام ٹایمز سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ داعش کی بربریت کو کسی طرح بھی اسلام کے ساتھ نہیں جوڑا جا سکتا، بلکہ اسلام تو بہت دور ہے اسے انسانیت سے بھی نہیں جوڑا جاسکتا، میں سمجھتا ہوں خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، جو کسی کے لیے گڑھا کھودتا ہے وہی ایک دن اُس میں گرتا ہے، آج داعش اُنہی کو نشانہ بنا رہی ہے جنہوں نے اُس کی بنیاد رکھی، اگر کوئی عرب ملک یا کوئی اور اس کی پشت پناہی کرے گا یا اُس کی طرفداری کرے گا تو وہ اپنا انجام دیکھے گا، چند دہشت گردوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اسلام اور مسلمان بدنام ہو رہے ہیں اور اس بدنامی کے پیچھے ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔


یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ حقیقت میں پاکستان میں داعش کا وجود نہیں لیکن پاکستان میں داعش کے ہمدرد بہت زیادہ ہیں، ہمارے وزیرداخلہ کئی بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں لیکن داعش کی جانب سے کئی بار اس امر کا اعلان کیا گیا ہے کہ ہم اس ملک میں موجود ہیں ، پاکستان میں داعش کی حمایت وہی کر رہے ہیں جو کسی زمانے میں طالبان، القاعدہ اور دیگر جماعتوں کے حامی تھے، اگر ان ہمدردوں کی سرکوبی نہ کی گئی تو کل یہی داعش کی شکل اختیار کرتے ہوئے پاکستان میں ریاست کو چیلنج کریں گے۔

501194

نظرات بینندگان
captcha