داعش نے 4 مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

IQNA

داعش نے 4 مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

9:03 - December 01, 2015
خبر کا کوڈ: 3458864
بین الاقوامی گروپ: داعش سے وابستہ ایک گروہ نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- داعش نے چار مصری پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق داعش سے وابستہ ایک گروہ نے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ مصر کے شمالی صوبے الجیزہ میں پولیس مرکز پر اس گروہ نے حملہ کیا تھا جس میں چار مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔اس بیان میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مصری سیکورٹی فورسز پر حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس بیان میں مصری سیکورٹی فورسز کو "ستمگر حاکم کے فوجیوں" کا نام دیا گیا ہے۔

300265

ٹیگس: مصر ، فوجیوں ، ہلاک ، داعش
نظرات بینندگان
captcha