ایران بہر میں سید الشھداء کا چہلم آج منایا جارہا ہے

IQNA

ایران بہر میں سید الشھداء کا چہلم آج منایا جارہا ہے

9:09 - December 02, 2015
خبر کا کوڈ: 3459332
بین الاقوامی گروپ: اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بروز بدھ نواسہ رسول حضرت امام حسین (ع) کا چہلم انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے -

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر کربلا میں عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کے لیے کربلا پہنچی ہے۔ بدھ بیس صفر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ عراق اور پاکستان میں جمعرات کو چہلم منایا جائے گا - اسی مناسبت سے ایران اور پوری دنیا کے دسیوں لاکھ زائرین عراق پہنچے ہیں۔

عراق سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں خاص طور پر نجف اشرف سے دسیوں لاکھ زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسین(ع) اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل جا رہے ہیں - اس درمیان زائرین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو انجمنوں اور ماتمی دستوں کی شکل میں یہ راستہ طے کر رہی ہے -

چہلم کے موقع پر کربلائے معلی کروڑوں زائرین کے اجتماع کو عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرکوریج دی جاتی ہے -

آج کے د ن سیدالشہداء حضرت امام حسین (ع) کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے کربلا لوٹے ہیں - آج کے دن سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبراسلام (ص) جناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسین (ع)کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی –

مفاتیح الجنان میں گیارہویں امام حضرت امام حسن عسکری (ع) سے منقول ہے کہ پانچ چیزیں مومن اور شیعوں کی علامت ہیں :
۱. اکیاون رکعت نماز (نماز یومیہ ونوافل ہمراہ نماز شب)
۲۔زیارت اربعین امام حسین(ع)
۳۔داہنے ہاتھ میں انگشترعقیق
۴۔خاک پرسجدہ کرنا
۵۔اور بلند آوازسے بسم اﷲالرحمن الرحیم کہنا
چہلم کے دن سید الشہداء حضرت امام حسین (ع) کی کربلا میں زیارت کرنا عظیم ثواب رکھتا ہے-

201335

نظرات بینندگان
captcha