یمن میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں

IQNA

یمن میں داعش کی وحشیانہ کاروائیاں

7:53 - December 06, 2015
خبر کا کوڈ: 3460133
بین الاقوامی گروپ: داعش کے دہشت گردوں نے اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یمن کے عوامی رضاکاروں کو انتہائی وحشیانہ طریقے سے شہید کردیا ہے۔

ایکنانیوز- سحر ٹی وی- دہشت گروہ داعش نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں یمن کی عوامی رضاکار فورس انصاراللہ کے چار جوانوں کو گلے میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے شہید کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔انصاراللہ کے ایک اور رکن کو ہاتھ پاؤں باندھ کر دریا میں ڈالتے ہوئے بھی اس فلم میں دیکھا جاسکتا ہے۔اسی فلم میں داعش کے دہشت گردوں کو یمن کی عوامی رضاکار فورس کے متعدد جوانوں کے سرکاٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمن کے صوبے ابین کے شہر باتیس میں عوامی رضاکاروں اور القاعدہ کے دہشت گردوں کے درمیان گھمسان کی جنگ ہورہی ہے۔ عوامی رضاکار فورس کے جوان مقامی کمانڈر عبدالطیف سید کی قیادت میں القاعدہ کے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ القاعدہ کے دہشت گرد ، داعش دہشتگردوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت سے یمنی عوام کے خلاف گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں۔

201489

نظرات بینندگان
captcha