ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان- افغانستان میں افغان طالبان کی داعش کے جنگجوووں سے لڑائی شروع ہوگئی ہے اس لڑائی میں متعدد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق افغان طالبان کا کہنا ہے کہ داعش سے یہ جھڑپیں زابل، ہلمند اور ننگر ہار میں ہو رہی ہیں۔ داعش کیخلاف طالبان کے خصوصی دستے لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ داعش کے جنگجو افغانستان میں اپنا کنٹرول حاصل کررنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن طالبان کی طرف سے ان کو سخت مزاحمت کا سامنا ہے