ایکنا نیوز- پریس ٹی وی کے مطابق زاریا کے علاقے میں میں شیعه امام بارگاه کو بلڈوزروں سے مسمار کردیا گیا هے
گذشته روز دو بجے کے وقت شیعه امام بارگاه بقیةالله پر بلڈزروں سے چڑھائی کی گئی۔
اس امام بارگاه اور شیخ زکزاکی کے گھر پر گذشته دنوں بھی حمله کیا گیا تھا جسمیں امام بارگاه کو نقصان پهنچا تھا
نایجیرین فوج کے هاتھوں اب تک سینکڑوں شیعه افراد شهید هوچکے هیں ۔ اگرچه حکام دعوی کررها هے که شیخ زکزاکی اور اسکی اهلیه خیریت سے هیں مگر سوشل میڈیا میں شیخ زکزاکی کی خون میں لت پت تصویر سے واضح هے که وه کس تشویشناک حالت میں هیں.
اسلامی هیومن رایٹس (IHRC) تنظیم کا کهنا هے که نایجیریا میں فوج کے هاتھوں هلاک افراد کو اجتماعی قبروں میں دفن کیا گیا هے
اگرچه مختلف اداروں اور ممالک کی جانب سے بیگناه افراد پر فائرنگ اور تشدد کی مذمت کی جارهی هے مگر صورتحال روز بروزبگڑتی جارهی هے.