ایکنا نیوز- الیوم السابع نیوز کے مطابق یونیسف نے کہا ہے کہ تشدد پسند تنظیم بوکوحرام کی دہشت گردیوں کی وجہ سے دس لاکھ بچے اسکولوں سے محروم ہوگئے ہیں۔
اس تنظیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کی وجہ سے بچوں کی ان جیسی تنظیموں میں رجحان میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یونیسف کے مطابق نایجیریا ، کیمرون،چاڈ وغیرہ میں 2 هزار اسکول بند ہوچکے ہیں۔
بچوں کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ بوکوحرام تنظیم کے عناصر نے سینکڑوں اسکولوں کو تباہ کردیا ہے۔