بین الاقوامی گروپ: آل سعود سے اظھار نفرت اور شهید مظلوم سے تجدید بیعت کے لیے مجلس وحدت مسلمین کوئٹه ڈویژن آج مظاهره کرے گی
ایکنا نیوز- آل سعود کی بهیمانه کاروائی کے خلاف اور شهید آیت الله شیخ باقر النمر کی حمایت میں آج مورخه 3 جنوری, بروز اتوار , سه پهر 4 بجے علمدار روڈ امام بارگاه ولی عصر نزد شفاخانه صاحب الزمان (عج) سے شهداء چوک تک ایک احتجاجی ریلی نکالی جائیگی.مومنین و مومنات سے شرکت کی درخواست کی گئi هے ۔
قابل ذکر هے که شیخ باقر النمر کو 47 دیگر بیگناه افراد کے همراه سعودی عرب کی متعصب حکومت نے گذشته روز پھانسی دے کر شهید کردیا هے۔ شیخ نمر باقر النمر ایک مذهبی اور علمی گھرانے میں پیدا هوئے ، اسلامی تعلیمات قطیف میں هی حاصل کیں اور پھر مزید تعلیم کے لئےشام میں تشریف لے گئے۔ شیخ نمر باقرالنمر سعودی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف تحریک چلا رهے تھے ۔ شیخ نمر باقر النمر کو ۲۰۰۶ میں پهلی مرتبه گرفتار کیا پھر رها کیا اور اس کے بعد دو مرتبه گرفتار کیا۔آخر کار جب انهیں زخمی کرکے گرفتار کیا تو سعودی عدالت نے انهیں پھانسی کا حکم سنایا اور کل کے دن اس ظالم اور متعصب اور نام نهاد مسلم ملک نے اس عظیم شیعه سعودی رهنما کو شهید کرکے یه درد ناک بیان دیا هے که قرآن و سنت کی بناپر شیخ باقر النمر کو پھانسی دی گئی هے۔ باخبر زرائع کے مطابق اس وقت سعودی جیلوں میں تیس هزار سے زاید قیدی موجود هیں