الازهر کا فرقہ وارانہ اقدام/ برطانیہ میں شیعہ مراکز کو خطرناک قرار دیا!

IQNA

الازهر کا فرقہ وارانہ اقدام/ برطانیہ میں شیعہ مراکز کو خطرناک قرار دیا!

10:37 - January 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500076
بین الاقوامی گروپ: یورپ میں سینکڑوں سلفی شدت پسند مراکز تو نظر نہ آیا مگر برطانیہ میں ستر شیعہ اسلامی مراکز الازھر کو کھڑکنے لگا!

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق ایک طرف یورپ میں سعودی عرب سے وابستہ سلفی مراکز شب و روز یورپی جوانوں کو داعش جیسی خطرناک تنظیموں میں بھرتی کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن الازھر کے ادارے کو فرقہ واریت اور شدت پسندی سے پاک شیعہ اسلامی مراکز خطرناک لگنے لگے ہیں اور اس حوالے سے اس مرکز نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

الازھر کا کہناہے کہ شیعہ برطانوی مسلمانوں میں صرف پانچ فیصد ہے مگر انکے ستر مراکز کام کررہے ہیں جبکہ باقی تمام اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں۔ برطانیہ میں اسلام اس وقت دوسرا بڑا مذہب ہے جسمیں پاکستانی اور بنگلہ دیشی سب سے زیادہ موجود ہیں

اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں مختلف مسلکوں سے چار لاکھ شیعہ موجود ہیں جو زیادہ تر ایران، عراق، پاکستان اور ترکی سے آ ئے ہو ئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف شیعہ مراکز میں سے اسلامی مرکز «الحسینی» جو «اسٹانمور» لندن میں واقع ہے پیروان اهل بیت(ع) کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

الازھر کا کہنا ہے کہ شیعہ مراکز میں مختلف حوالوں سے سرگرمیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں

اس رپورٹ کے مطابق انجمن جهانی اسلامی «اهل بیت(ع)» ، لندن، مرکز فرهنگی «اهل بیت(ع)»، امامیه عالمی کونسل، احیای میراث «آل بیت(ع)» فاونڈیشن ، مدرسه «آل بیت(ع)» ، اسلامی مرکز «امام خوئی» ، امام بارگاہ «الرسول الاعظم(ص)»، وغیرہ قابل ذکر قرار دیا گیا ہے

اسلامی مرکز الازھر کی رپورٹ میں شیعہ سنی تعلقات کو بھی حقایق کے برعکس خوشگوار قرار نہیں دیا گیا ہے اور محرم و صفر کی مجالس کے پروگراموں کو بھی تشویش کی نگاہ سے دیکھا گیا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha