ایکنا نیوز-انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران پشاور سے 10، کرک سے 5، لکی مروت سے 4، ڈیرہ اسمٰعیل خان سے 4 اور کوہاٹ سے 3 افراد گرفتار کیے گئے.
ڈان نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فاٹا میں بھی کارروائیاں کیں اور خیبر ایجنسی سے 6، درہ آدم خیل سے 3، اورکزئی ایجنسی سے 13 اور کرم ایجنسی سے 9 افراد کو گرفتار کیا.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں پنجاب اور اسلام آباد سے گرفتار ملزمان سے حاصل ہونے والی معلومات کی بناء پر عمل میں آئیں.
تمام گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے اسلام آباد میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.
پاکستانی حکام اس سے قبل ملک میں داعش کی موجودگی کی تردید کرتے آئے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ داعش کے خطرے سے آگاہ ہیں.
دوسری جانب ملک میں موجود کچھ شدت پسند گروپوں نے داعش کے ساتھ وفاداری کا اظہار کر رکھا ہے۔