پاکستان؛ جہاد اور خونریزی میں فرق ضروری ہے ۔ مولانا محمد خان شیرانی

IQNA

پاکستان؛ جہاد اور خونریزی میں فرق ضروری ہے ۔ مولانا محمد خان شیرانی

11:57 - January 17, 2016
خبر کا کوڈ: 3500129
بین الاقوامی گروپ: امت میں ابہام اور اختلافات کی باتوں کی وضاحت ضروری ہے ۔ چیرمین نظریاتی کونسل

ایکنا نیوز- اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خانی شیرانی نے پاکستان میں جہاد کے نام پر قتال اور خونریزی کو روکنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ علما کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جہاد اور جہاد کے نام پر قتال اور بینگناہوں کے خون بہانے کے اقدام کو روکنے میں کردار ادا کریں۔

سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام سے گفتگو میں انہوں نے نظریاتی کونسل کے کردار کے حوالے سے کہا کہ حکومت نے کبھی اس حوالےسے رابطہ نہیں کیا اور اگر ہم نے کوشش کی تو اسکا ساتھ نہیں دیا گیا ۔

مولانا شیرانی نے اتحاد امت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امت میں ابہام اور اختلاف کی باتوں کی وضاحت ضروری ہے تاکہ لوگوں میں اختلافات کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

نظرات بینندگان
captcha