امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کو انتباہ/ پاکستان سے ایٹم بم خریدنے کا خدشہ

IQNA

امریکی وزیر خارجہ کا سعودی عرب کو انتباہ/ پاکستان سے ایٹم بم خریدنے کا خدشہ

12:15 - January 22, 2016
خبر کا کوڈ: 3500163
بین الاقوامی گروپ:امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے پر سعودی عرب کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسےسخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔
ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان سے ایٹم بم خریدنے پر سعودی عرب کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب نے پاکستان سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی  تو اسےسخت نتائج کا سامنا کرنا پڑےگا۔ اگر سعودی عرب نے ایسا کیا تو اسے این پی ٹی کے تمام نتائج کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔ جان کیری نے کہا کہ اگر سعودی عرب جوہری انرجی حاصل کرنے کا خواہاں ہے تو اسے قانونی طریقوں کو اختیار کرنا چاہیے۔
نظرات بینندگان
captcha