ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کے مطابق رهبر انقلاب حضرت آیت الله العظمیٰ خامنه ای نے سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی ٹیم میں شامل جوانوں سے ملاقات کی جنهوں نے اپنی شجاعت کا مظاهره کرتے هوئے اسلامی جمهوریه ایران کی سمندری حدود میں داخل هونے والے امریکی فوجیوں کے خلاف اقدامات انجام دیئے اور دراندازوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
سپریم لیڈر اور
رهبر انقلاب اسلامی نے سپاه پاسداران کی سمندری فوج کے اس قابل تعریف اقدام کو
شجاعانه اور ایمان سے سرشار اقدام قرار دیتے هوئے سپاه پاسداران کے بحری فوج کے
سربراه سمیت چار دیگر کمانڈروں کو وکٹری نشان «نشان فتح» سے نوازا۔