مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، قائم علی شاہ

IQNA

مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، قائم علی شاہ

13:27 - February 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3500241
بین الاقوامی گروپ: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں تمام فرقوں میں ہم آہنگی موجود ہے اور مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے۔

ایکنا نیوز- وفاقی وزیرمزہبی امورسرداریوسف نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کی جس میں صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور ایک ہی وقت میں نمازکے حوالے سے مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروفاقی وزیرسردار یوسف کا کہنا تھا کہ ہم عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس کی کامیابی کیلئے تمام فوقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کا تعاون بہت ضروری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی ہے اورتمام فرقوں کے علماء ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل کرچکے ہیں، مدارس کی رجسٹریشن میں علمائے کرام کا تعاون قابل تحسین ہے، مدارس کے نصاب میں کمپیوٹر کی تعلیم شامل کرنے کے لئے علماء کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے بہت جلد قانون بھی پاس کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha