داعش کی جانب سے قرآنی حافظوں کو انعامات تقسیم!

IQNA

داعش کی جانب سے قرآنی حافظوں کو انعامات تقسیم!

7:45 - February 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500285
بین الاقوامی گروپ: داعش جسکے بارے میں اکثر علما متفق ہیں کہ اس تنظیم کے اقدامات اسلام و قرآن کے خلاف ہیں اس دہشت گرد تنظیم نے عوام فریبی کے لیے فوجلہ شہر میں قرآنی حافظوں کی حوصلہ افزائی تقریب منعقد کی ہے

ایکنا نیوز. بحرینی اخبار «الوسط» کے مطابق سوشل میڈیا میں تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ داعش گروپ کی جانب سے

«فلوجه» شہر میں پروگرام منعقد کیا گیا ہے جسمیں قرآنی حافظوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ہیں

داعش کی جانب سے تقریب میں «ابوبکر بغدادی» ایوارڈ کے عنوان سے «دارالاسلام» قرآنی مقابلہ حفظ کے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم ہوئے ہیں

قابل ذکر ہے کہ تکفیری تنظیم داعش متعدد دہشت گردی واقعات کے لیے قرآن کی من پسند تفسیر کرتی آ رہی ہے
شهر «الرقه» میں بھی گذشتہ دنوں داعش کی جانب سے قرآنی مقابلہ منعقد کیا گیا ماہرین کے مطابق ان کا اہم مقصد یہ ہے کہ خود کو اسلام اور قرآن کے حامی دکھلا
ئے تاکہ اس طرح اسلام کو بدنام کرنے کا منصوبہ کامیاب ہو ۔
نظرات بینندگان
captcha