ایکنا نیوز- با ئیس بھمن یوم انقلاب کی سالگره پر خانه فرهنگ ایران میں مقابله حفظ اور حسن قرآت کا اهتمام کیا گیا۔ پهلے مرحلے میں مدارس کے کامیاب طلبا کے درمیان کمپیٹیشن کے لیے فاینل مقابله خانه فرهنگ ایران میں منعقد کیا گیا جسمیں حسن قرآت میں
ڈاکٹرخلیل الله اجتماعی ۔ قاری عبد الرحمان عابد اور قاری عبد الرزاق بالترتیب اول تا سوم پوزیشن کے حقدار قرار دیے گیے
جبکه حفظ مقابلوں میں حافظ قاری محمد اسماعیل سعید، حافظ قاری احسان الله حنفی اورحافظ قاری عبد الخالق رحیمی اول تا سوم پوزیشن لینے والوں میں شامل هیں ۔
حسن قرآت پروگرام میں ایرانی قونصل جنرل آقا ئی صادقی اور خانه فرهنگ ایران کے ڈایریکٹر ابولفضل حسینی بھی تشریف فرما تھے۔
قابل ذکر هے که خانه فرهنگ کے تعاون سے بلوچستان آرٹ گیلری میں تصویری نما ئش کا اهتمام بھی کیا گیا تھا ۔ اس تقریب میں ایرانی قونصل جنرل ، خانه فرهنگ کے ڈایریکٹر اور اداره ثقافت کے سربراه عبدالله بلوچ شریک تھے جنهوں نے پینٹنگز اور تصاویر کی تعریف کیں ۔ نمایش میں کامیاب مصوروں کو قیمتی انعامات بھی دیے گیے۔