ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «tunisien.tn»،کے مطابق تیونس کے مذہبی امور کے وزیر «محمد خلیل» نے صوبہ نابل کے گورنر سے ملاقات میں کہا کہ تین سال میں ایک لاکھ حافظ قرآن بنانے پر کام کیا مکمل کیا جائے گا
انہوں نے کہا کہ قرآنی خدمات کی بناء پر صوبہ نابل سے اس پروگرام پر کام کا آغاز ہوگا۔
وزیر مذہبی امور نے وفد کے ہمراہ اس صوبے کی تاریخی مساجد اور اسلامی مراکز کا دورہ بھی کیا اور اس موقع پر مختلف حکام سے بات چیت میں انہوں نے جوانوں کو گمراہی سے بچانے کے لیے قرآنی تعلیمات پر عملدرآمد کو موثر قرار دیا۔
محمد خلیل نے قرآنی تعلیمات کی ترویج کے حوالے سے تمام مراکز کو ہرممکن مدد کا بھی یقین دلایا۔
اس موقع پر انہوں نے مختلف قرآنی محفلوں میں شرکت کی اور جوان قاریوں کی تلاوت اور انکی صلاحیتوں کو سراہا ۔