فرانس میں اسلام کی تاریخ ۱۳ صدیاں پرانی ہے.

IQNA

فرانس میں اسلام کی تاریخ ۱۳ صدیاں پرانی ہے.

9:21 - March 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500423
بین الاقوامی گروپ: فرانس کے جنوب میں ، نیم ، نام کے شہر میں ۳ قبروں میں دفن شدہ ہڈیوں کے ملنے سے پتہ چلا ہے کہ فرانس میں اسلام نے ۱۳۰۰ سال پہلے قدم رکھا تھا ۔
ایکنانیوز- نیوز نور کے مطابق فرانس کے جنوب میں ، نیم ، نام کے شہر میں ۳ قبروں میں دفن شدہ ہڈیوں کے ملنے سے پتہ چلا ہے کہ فرانس میں اسلام نے ۱۳۰۰ سال پہلے ۷ ۔ ۸ عیسوی میںقدم رکھا تھا ۔

ماہرین آثار قدیمہ کے بقول ان مسلمانوں کے جسموں کو قبروں میں قبلہ رخ یعنی کعبے کے طرف کرکے دفن کیا گیا تھا اور ڈی این اے ٹیسٹ سے پتہ چلا ہے کہان کا تعلق شمالی افریقہ کے قبایل سے تھا ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لوگ اسلام قبول کر کے مسلمان عربوں کی فوج میں شامل ہوئے تھے ۔

ماہرین آثار قدیمہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے کہ جو انہوں نے ان ہڈیوں کے ڈھانچے کا لیا ہے بتایا ہے کہ یہ ہڈیاں شمالی افریقہ کے مسلمانوں کی ہیں اور جسموں کو بطور خاص اسلامی سنت کے مطابق رو بقبلہ دفن کیا گیا تھا ۔

اسپین میں مسلمانوں کی حکومت کے پائے جانے کے شواہد معلوم ہوئےتھے ، یہ پہلی بار ہے کہ قرون وسطی کے اوائل میں فرانس میں مسلمانوں کی موجودگی کے آثار کشف ہوئے ہیں ۔

مسلمانوں کے ہاتھوں فتح ہونے سے پہلے ان علاقوں کا نام سپتمانیا تھا اور یہ ویزیگوٹ کی امپراطوری کے تسلط کے تحت پائے جاتے تھے ۔

فرانس میں قومی تحقیقاتی ادارے کے ایک ماہر آثار قدیمہ یویز گلیز اور اس کے ساتھیوں کا یہ ماننا ہے کہ یہ تین ڈھانچے بربری قبایل سے تعلق رکھتے تھے جو شمالی افریقہ کے تھے اور بعد میں مسلمانوں کی فوج میں شامل ہوئے تھے ۔

گلیز اس سلسلے میں کہتا ہے : ہمارے مطالعات کے دوران فرانس میںمسلمانوں کی موجودگی کے ابتدائی آثار قدیمہ کے ابتدائی نشاناتاور انسان شناسی کے شواہد کے مدارک ملے ہیں ۔تحلیلوں سے پورے یورپ میں مسلمانوں کے ابتدائی قبایل اور گروہوں کے ظہور کا پتہ چلتا ہے اور اس بات کا بھی پتہ چلا ہے کہ فرانس میں مسلمان اور عیسائی ایک ساتھ رہتے تھے ۔

ان نتائج سے واضح طور پر ۷ ۔ ۸ عیسوی میں مسلمانوں اور مسیحی معاشروں کے درمیان ان پیچیدہ روابط کا پتہ چلتا ہے کہ جو بعض تاریخی کتابوں میں لکھے گئے ہیں ۔

اس سے پہلے فرانس میں جو مسلمانوں کی قبریں ملی تھیں وہ ۱۲ ۔۱۳ صدی عیسوی سے متعلق تھیں ۔

نظرات بینندگان
captcha