نوسالہ حافظہ قرآن «حنانه خلفی» کی «سعید بن‌جبیر» قرآنی مقابلے میں شرکت

IQNA

نوسالہ حافظہ قرآن «حنانه خلفی» کی «سعید بن‌جبیر» قرآنی مقابلے میں شرکت

14:47 - March 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500428
بین الاقوامی گروپ: نوسالہ ایرانی حافظہ قرآن «حنانه خلفی» کی عراق کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف» کے مطابق عراق کے شہر کوت میں میں منعقدہ «سعید بن‌جبیر» قرآنی مقابلے میں ایران کی حنانہ خلفی کو کم عمر ترین حافظہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے

قرآنی مقابلوں کے آغاز سے پہلے کوت شہر میں ایک قرآنی محفل منعقد کی گیی جسمیں ملکی اور غیر ملکی اہم افراد شریک تھے

پروگرام میں «الزهراء (س)» گروپ کے تواشیح کے علاوہ حنانہ خلفی کی شرکت اس پروگرام کی اہم ترین خصوصیت تھی جسکو عالم اسلام کی کم عمر ترین حافظہ قرآن کا لقب دیا جارہا ہے

قابل ذکر ہے کہ سعید بن جبیر قرآنی مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے

ان مقابلوں کے ہمراہ منعقدہ قرانی فیسٹیول میں عراق کے علاوہ سویڈن ، ڈنمارک ،ایرانملبنان افغانستان،تاجیکستان اور برطانیہ کے قاری اور اہم قرآنی شخصیات شریک ہیں

عراقی انجمن قرآن کے سربراہ «ناطق الزرانی» نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مقابلوں اور پروگرا م میں جامعة‌ المصطفی(ص) العالمیة‌ کے نمایندے کے علاوہ ایران کے نامور قاری «حمیدشاکر نژاد» اور «محمدرضا محمدی»، بھی شرکت کررہے ہیں ۔


3481768


نظرات بینندگان
captcha