کویت؛ قرآن مجیدکی توہین پر اراکین پارلیمنٹ کے شدید اعتراضات

IQNA

کویت؛ قرآن مجیدکی توہین پر اراکین پارلیمنٹ کے شدید اعتراضات

7:24 - March 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500454
بین الاقوامی گروپ: یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے استاد «شیخة‌ الجاسم» کے بیان کا اراکین پارلیمنٹ نے سختی نوٹس لیا ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «البوابة» کے مطابق شیخ الجاسم نے ٹی وی چینل پر کہا تھا کہ جو شخص قرآن مجید کو ملک کے بنیادیآ ئین سے بالاتر سمجھتا ہے وہ کویت کے لیے خطرہ اور غدار ہے

اس بیان کا اراکین پارلیمنٹ نے سختی سے نوٹس لیا ہے اور ممبران نےمذکورہ استاد کو یونیورسٹی سے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے

کویتی پارلیمنٹ کے رکن «عبدالرحمن الجیران» نے اس بیان کو توہین قرآن مجید قرار دیا اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس شخص کو فوری طور پر برخاست کیا جائے

انہوں نے کہا « ہم ایسے افراد کے شعبہ تعلیم میں ہونے پر حیران ہیں کیونکہ ایسے لوگ عوام کے عقیدے اور ایمان کو مترلزل کرنے کی کوشش کرتے ہیں »

رکن پارلیمنٹ «احمد مطیع العازمی» نے اس بیان پر تحقیقی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ بیان اسلامی عقیدے کے خلاف ہے اور یونیورسٹی استاد کو توبہ کرنے کی ضرورت ہے.

دوسری جانب کویت ڈیموکریٹک الائنس نے اعتراضات کو رد کرتے ہوئے یونیورسٹی استاد کا دفاع کیا ہے

الاینس کے سیکریٹری جنرل «بشار الصایغ» نے اعتراضات کو شدت پسندانہ قرار دیا ہے اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا کہ اس استاد کے خلاف نظریاتی جنگ اورنظریاتی دہشت گردی کا سلسلہ روکا جائے ۔


3482517

نظرات بینندگان
captcha