طالبان سے وابستہ دہشت گرد گروپ جماعت احرار نے لاہور بم دھماکے کی ذمہ دار قبول کرلی.

IQNA

طالبان سے وابستہ دہشت گرد گروپ جماعت احرار نے لاہور بم دھماکے کی ذمہ دار قبول کرلی.

18:31 - March 29, 2016
خبر کا کوڈ: 3500511
بین الاقوامی گروپ: دھماکے کی جگہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک جلا ہوا شناختی کارڈ ملا ہے جو وہابی خودکش حملہ آور کی لاش کے قریب پڑا ہوا تھا۔
ایکنانیوز- شفقنا- پاکستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان سے منسلک جماعت احرار نے پنجاب کے شہر لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے کی ذمہ داری قوبل کرلی ہے اس دھماکے میں 70 افراد جاں بحق اور 300 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی جگہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایک جلا ہوا شناختی کارڈ ملا ہے جو وہابی خودکش حملہ آور کی لاش کے قریب پڑا ہوا تھا۔ ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ شناختی کارڈ وہابی خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہے تاہم ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں،ابھی حتمی طور پر نہیں کہہ سکتے کہ شناختی کارڈ مبینہ دہشت گرد کا ہی ہے۔ ادھر تحریک طالبان پاکستان کے گروپ جماعت احرار نے لاہور کے گلشن اقبال پارک میں ہونے والے بہیمانہ خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha