ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق استنبول میں ایرانی کلچر سنٹر کے سربراہ عبدالرضا راشد نے استنبول یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمود آک سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں دوطرفہ علمی اور ثقافتی امورمیں تعاون اور تعلقات بڑھانے پر اظھار خیال کیا گیا
استنبول یونیورسٹی کے وی سی نے ایران کو اہم ہمسایہ ملک قرار
دیتے ہوئے کہا کہ قرآنی تعلیمات کے حوالے سے بھیہم پر ایکدوسرے کے حقوق ہیں جنکی رعایت
ضروری ہے
انہوں نے اسلامی ممالک بالخصوص ایران کے
ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
انہوں نے یونیورسٹی کے حوالے سے کہا کہ اس وقت استنبول
یونیورسٹی میں ایک سو پچاس ممالک کے چھ ہزار سے زا ئد طلباء تعلیم حاصل
کررہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر دو لاکھ سولہ ہزار طالب علم یونیورسٹی میں سرگرم عمل
ہیں اور یونیورسٹی کے اسٹاف کی تعداد اٹھارہ ہزار ہے
ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر عبدالرضا
راشد نے علمی وفود کے تبادلے کو اہم قرار دیتے ہو ئے دونوں ممالک اور
استنبول یونیورسٹی اور محقق اردبیلی یونیورسٹی میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا
ملاقات میں دونوں یونیوسٹیز میں تعلیمی معاہدے کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی گئیں ۔
ملاقات کے اختتام پر ایرانی کلچرل ایمبیسیڈر نے وائس چانسلر استنبول یونیورسٹی کو خاتم کاری شدہ قیمتی اور نایاب قرآنی نسخہ تحفے میں پیش کیا.