ایکنا نیوز- اطلاع رساں ویب سایٹ yerevan.icro.ir، کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے آرمینیا کی جامع مسجد کبود ایروان میں خواتین اور حضرات کے لیے اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے.
امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شام ولادت یعنی بدھ کی شام سے شروع ہونے والا اعتکاف پروگرام عزاداری زینب (س) کے پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا .
آرمینیا کی جامع مسجد کے اعتکاف میں شرکت کے خواہشمند افراد جامع مسجد
کی انتظامیہ کے پاس نام لکھوا سکتے ہیں ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال سال بڑی تعداد میں اہل ایمان اس
پروگرام میں شریک ہوں گے.