پروگرام «مشهد اسلامی دنیا کا ثقافتی مرکز 2017» کے تحت؛ قرآنی نسخوں کی بیرونی ممالک میں نمائش

IQNA

پروگرام «مشهد اسلامی دنیا کا ثقافتی مرکز 2017» کے تحت؛ قرآنی نسخوں کی بیرونی ممالک میں نمائش

6:49 - May 10, 2016
خبر کا کوڈ: 3500755
بین الاقوامی گروپ: ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق «مشهد؛ اسلامی دنیا کا ثقافتی مرکز ۲۰۱۷» پروگرام کے تحت مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرامز منعقد ہوں گے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق حجت‌الاسلام والمسلمین «سیدحامد ملکوتی‌تبار» نے خراسان آرٹس گیلری نمائش کے موقع پر کہا کہ سال 2017 میں مشہد کو عالم اسلام کا ثقافتی مرکز قرار دینے کے حوالے سے مختلف ثقافتی اور قرآنی پروگرامز منعقد ہوںگے



هفته‌ فرهنگ رضوی دیگر ممالک میں

ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی شعبہ خراسان کے مطابق آٹھ دیگر ممالک میں " فرہنگ رضوی ڈیپلومیسی " کے عنوان سے پروگرامز منعقد ہوں گے جنمیں

تنزانیہ، ملایشیاء، البانیہ، بوسنیا، افغانستان اور پاکستان وغیرہ شامل ہیں ۔ اسی طرح مختلف ممالک میں قرآنی نسخوں کی نمایش بھی پروگرام کا حصہ ہے۔



وحدت اسلامی کانفرنس

حجت الاسلام و‌المسلمین ملکوتی‌تبار کے مطابق اگلے سال بین الاقوامی وحدت کانفرنس منعقد ہوگی اور اس موقع پر عالم اسلام کے ثقافتی شہروں کے میونسپل اداروں کے سربراہوں کا اجلاس بھی منعقد ہوگا

انہوں نے کہا کہ اس سال زیارت و امام رضا(ع) کے عنوان سے الھدی پبلیکشینز کے تعاون سے مختلف رسالے بھی شائع ہوں گے۔


3496287

نظرات بینندگان
captcha