الکوثر چینل پر نواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

IQNA

الکوثر چینل پر نواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

7:29 - June 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500927
بین الاقوامی گروپ: عالمی قرآنی چینل الکوثر پر بین الاقوامی قرآنی مقابلہ «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» رمضان المبارک کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- الکوثر چینل کے ڈایریکٹر«سیدعباس انجام» کا کہنا ہے کہ گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی رمضان المبارک کی راتوں کو چینل پر «إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» کے عنوان سے بین الاقوامی قرآنی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے۔

مقابلہ ہررات ایرانی وقت کے مطابق ۲۳:۳۰ پر منعقد ہوگا اور قرآنی مقابلہ چینل پر برراہ راست نشر ہوگا۔

الکوثر چینل کے سربراہ کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے «رمضان أحلی» کے عنوان سے افطاری پر خصوصی پروگرام بھی نشر ہوگا

بیروت مرکز سے نشر ہونے والے اس پروگرام میں یونیورسٹی اساتذہ، عربی فنکار اور دیگر اہل ہنر شرکت کریں گے۔

چینل پر «حقائق التاریخ»(حقیقت تاریخ) کے عنوان سے ہر رات دیگر پروگرام بھی پیش کیا جائے گا۔


حرم امام رضا(ع) اور حرم حضرت معصومه(س) سے قرآنی پروگرام نشر

الکوثر چینل سے قرآنی تلاوت پروگرام مشہد کے حرم مطهر امام رضا(ع) اور قم کے حرم مطهر حضرت معصومه(س) سے برراہ راست نشر ہوگا

دیگر پروگراموں میں کوفہ سے نشر ہونے والا تربیتی اور اخلاقی پروگرام «نفحات الاسحار» ہے جسمیں دعا ومناجات اور زیارات وغیرہ شامل ہیں۔

الکوثر چینل پر نواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ

الکوثر چینل پر نوجوانوں اور جوانوں کے لیے تربیتی پروگرام بھی پیش ہوگا ۔


قرآنی مقابلہ ««إِنَّ لِلْمُتَّقِینَ مَفَازًا» ٹیلویژن چینل پر منعقد ہونے والا عالم اسلام کا سب سے بڑا قرآنی مقابلہ ہے جسمیں دنیا بھر سے قرآء ٹیلفون پر تلاوت کرکے پروگرام میں حصہ لیتے ہیں ۔


3503938

نظرات بینندگان
captcha