آستانہ عباسی قرآنی مرکز کا لندن میں افتتاح

IQNA

آستانہ عباسی قرآنی مرکز کا لندن میں افتتاح

8:12 - June 07, 2016
خبر کا کوڈ: 3500935
بین الاقوامی گروپ: آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے تعاون سے لندن میں قرآنی مرکز کا افتتاح کیا گیا
آستانہ عباسی قرآنی مرکز کا لندن  میں افتتاح

ایکنا نیوز- سٹیلایٹ چینل «الکفیل» کے مطابق قرآن و اہل بیت(ع) کی تعلیمات کی ترویج کے لیے لندن میں قرآنی مرکز قایم کیا گیاہے.

آستانہ مقدس حضرت عباس(ع) کے تعاون سے عراق کے مختلف شہروں میں قرآنی مرکز قائم کیا جاچکا ہے مگر بیرون ملک اپنی نوعیت کا یہ پہلا مرکز ہے.

افتتاحی تقریب میں آستانہ حضرت عباس(ع) کے شعبہ نشرو اشاعت کے ڈائریکٹر شیخ «ضیاء‌الدین الزبیدی» نے خطاب اور مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا.


تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا: رسول اکرم (ص) اور اهل بیت(ع) کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے یہ قرآنی مراکز جوانوں کی ہدایت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

شیخ الزبیدی نے اس امید کا اظھار کیا کہ قرآن و عترت کی تعلیمات کی ترویج میں یہ مرکز بنیادی کردار ادا کرے گا.

افتتاحی تقریب میں خطابات کے علاوہ ، آستانہ حضرت عباس (ع) کے حوالے سے ڈکومنٹری اور قرآنی شعبے میں اعلی خدمات انجام دینے والوں میں تقسیم انعامات کیے گیے.


3504353
نظرات بینندگان
captcha