تکلیف میں نہیں میں نے رب سے صلح کرلی، محمد علی کے آخری الفاظ

IQNA

تکلیف میں نہیں میں نے رب سے صلح کرلی، محمد علی کے آخری الفاظ

13:03 - June 08, 2016
خبر کا کوڈ: 3500948
بین الاقوامی گروپ:امریکی ریاست ایریزونا کے اوسبورن میڈیکل سینٹر میں جب عظیم باکسر محمد علی کا انتقال ہوا تو اس وقت ان کی چوتھی بیوی اور 9 بچے ان کے ساتھ موجود تھے۔
تکلیف میں نہیں میں نے رب سے صلح کرلی، محمد علی کے آخری الفاظ

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز کے مطابق محمد علی کی فیملی ذرا ئع کے مطابق آخری لمحات میں ان کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ تھی۔ محمد علی کے آخری الفاظ تھے ’’میں رب کائنات کے پاس جارہا ہوں، میرے لیے رونا نہیں۔ میں تکلیف میں نہیں ہوں، رب سے صلح کر لی ہے‘‘۔ انھوں نے اپنے چھوٹے بھائی اور 72 سالہ سابق ہیوی ویٹ باکسر رحمان علی سے مخاطب ہوکر پوچھا کہ ’’ میں کیسا لگ رہا ہوں ‘‘، جس کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ’’ آپ پہلے جیسے ہی نظر آرہے ہیں ‘‘۔

محمد علی کلے گزشتہ ہفتے انتقال کرگئے تھے تاہم ان کی میت ان کے آبائی قصبے میں موجود ہے جہاں انہیں جمعے کو سپرد خاک کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha