
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الامارات الیوم» کے مطابق رمضان المبارک کے حوالے سے منعقد کی گیی نمایش امارات کے ثقافتی مرکز«جمعه الماجد» کے «المطالعة» ہال میں شروع ہوچکی ہے اور روزانہ نو سے بارہ بجے تک کھلی رہے گی
اس نمایش کا مقصد قرآن مجید کی کتابت کے جدید طریقوں اور روش کو متعارف کرانا ہے
نمایش میں دیدہ زیب فن پارے رکھے گیے ہیں جنمیں جلد پر خطاطی کے تاریخی نمونے شامل ہیں۔
سوره «انعام» مکمل طور پر خطاطی شدہ سال ۹۱۰ هجری قمری جو مهر «سلطان بایزید الثانی»، عثمانی دور کا نایاب نسخہ ہے ان فن پاروں میں میں موجود ہے
مصحف«فاضل پاشا»( عثمانی دور کا وزیر) جو سال ۱۲۶۵ میلادی میں طبع اشاعت سے آراستہ کیا گیا ہے اس نمایش میں پیش کی گئی ہے۔
ثقافتی مرکز «جمعة الماجد» میں سینکڑوں ثقافتی فن پارے محفوظ شدہ ہیں جو اس مرکز کی تزیین و آرایش میں اہم حیثیت کے حامل سمجھے جاتے ہیں۔