سعودی عرب؛ گستاخ قرآن گرفتار

IQNA

سعودی عرب؛ گستاخ قرآن گرفتار

8:17 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501005
بین الاقوامی گروپ: سوشل میڈیا پر قرآن مجید کی توہین اور اوراق پھاٹنے پر ایک فرد کو شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے

سعودی عرب؛ گستاخ قرآن گرفتار


ایکنا نیوز- روزنامه الریاض کے مطابق سعودی پولیس نے قصیم کے علاقے میں ایک سعودی باشندے کو قرآن مجید کی توہین کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔


شہر «بُرَیده» سے تعلق رکھنے والا اس فرد نے سوشل میڈیا پر کلیپ اپ لوڈ کیا تھا جسمیں اس نے قرآن مجید کے اوراق پھاٹ کر خود کو دکھایا ہے

روزنامه الریاض لکھتا ہے: قصیم پولیس نے جدوجہد کے بعد مذکورہ فرد کی شناخت اور اسکو گرفتار کرلیا ہے۔


سعودی اخبار کے مطابق اسی سالہ شخص سعودی باشندہ ہے اور زہنی طور پر بیمار لگتا ہے

رپورٹ کے مطابق اس شخص کے حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔


3507724

نظرات بینندگان
captcha